انجمن ترقی اُردو کا کتب خانہ اور دفاتر ’’اردو باغ‘‘ منتقل

01 اپریل 2018

کراچی (کلچرل رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کا کتب خانہ‘ دفاتر اور کتاب گھر گلشن اقبال بلاک 7 سے اب نئی تعمیر شدہ وسیع عمارت ’’اردو باغ‘‘ میں منتقل ہو گئے ہیں جو جامعہ کراچی کے سامنے ST-10 بلاک 1 گلستان جوہر میں واقع ہے اور وہاں کام شروع ہو گیا ہے۔ ’’اردو باغ‘‘ میں انجمن کی وسیع اور جدید لائبریری مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہے اس میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد کتب و رسائل کے علاوہ قدیم نسخہ جات اور محظوطات بھی وہاں منتقل کئے جا رہے ہیں۔