ملیر کے نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

01 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کے رہائشیوں نے سپریم کورٹ کے باہر تین نوجوانوں کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ 25 روز سے 3 نوجوان گرفتار ہیں جنہیں رینجرز نے ملیر سے گرفتار کیا تھا۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ گرفتار نوجوانوں میں سکندر‘ زبیر اور امام بخش شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے ورثاء نے سندھ ہائیکورٹ میں رینجرز کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔