شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالتی احکامات کے باوجود شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض افسران اپنے گریڈ سے اوپر کے عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں جس سے عدالت کے احکامات کی نفی ہو رہی ہے اور سینئر افسران میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ ٹائون کے متعدد بلاکس میں غیر قانونی تیسری منزلیں ڈالی جا رہی ہیں جبکہ کے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ناکام بنانے کیلئے مختلف افسران نے غیر قانونی تعمیرات مافیا کو کھلی چھوٹ دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گلبرگ ٹائون کے علاقے عزیز آباد کے مختلف بلاکس میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر ہیں۔ جبکہ ڈی جی کو ان علاقوں میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے بے خبر رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ اتھارٹی آغا مقصود عباس ازخود ان علاقوں کا دورہ کریں اور خود جا کر دیکھیں کہ کہاں کہاں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں اور ان کا سدباب کریں۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے ...
سیکٹر جی 12میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے شعبہ انفورسمنٹ نے ...
غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کاروائی،کمرہ مسمار
اسلام آباد ( وقائع نگار) سی ڈی اے کے عملہ انفورسمنٹ نے ایکسپریس ہائی وے کے ...