سیوریج مسائل برقرار‘ مختلف علاقوں میں گلیاں‘ سڑکیں ڈوب گئیں

01 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیوریج مسائل کے حل کیلئے شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دئیے گئے ضلع ملیر‘ کورنگی اور غربی میں صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے‘ ضلع غربی میں اورنگی‘ بلدیہ اور سرجانی ٹاؤن کے کئی علاقے سیوریج مسائل میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ ضلع ملیر کے کچھ علاقوں کی صورتحال آفت زدہ علاقوں جیسی ہے‘ ملیر میں فنڈز کا استعمال ذاتی مفادات کیلئے ہونے کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔ نیب کی گزشتہ دنوں ہونے والی کارروائی نے ضلع ملیر کی کارکردگی کا پردہ فاش کر دیا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...