کمشنر کراچی کی صدارت میں اجلاس ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کے اقدامات کے تحت مختلف مقامات پر پانی کی سبیلیں قائم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میںمتوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں فوری اقدامات کے تحت مختلف مقامات پر پانی کی سبیلیں قائم کر دی ہیں اور مزید قائم کی جا رہی ہیں جبکہ فرسٹ ریسپانس سینٹر اور اسپتالوں میں ٹرچری کیئر سینٹرز قائم کر نے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں‘ سبیلوں پر پانی کے کولرز رکھے گئے ہیں اور ٹھنڈے پینے کے پانی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی صدارت میںمتوقع ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کے اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی و ڈپٹی کمشنر جنوبی آصف جمیل‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی‘ اسسٹنٹ کمشنر جنر ل اعجاز حسین رند‘ ‘تمام ڈپٹی کمشنرز ‘ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد الرشید ‘ڈائریکٹر صحت “ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ‘اورواٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سینےئر افسران‘ جناح اسپتال‘ سول اسپتال اور بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوںکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس‘ایدھی اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز‘ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی‘ بلدیاتی ادارے‘ غیر سرکاری تنظیمیں ‘ دکانداروں کی ایسوسی ایشنزاور دیگر متعلقہ ادارے مل کر متوقع ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔