سوئٹزرلینڈ میں خراب موسم اور دھند کے باعث50 گاڑیاں ٹکرا گئیں
جنیوا (نوائے وقت نیوز) سوئٹزرلینڈ میں خراب موسم اور کہر کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ہائی وے پر ایک ساتھ 50سے زائد گاڑیاں ٹکراگئیں، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو گاڑیوں سے باہر نکالا،حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک 4گھنٹے سے زیادہ معطل رہا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شحض زخمی یاہلاک نہیں ہوا۔ حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا۔
گاڑیاں/ تصادم