بیجنگ (اے پی پی) پاکستان علاقائی سلامتی و استحکام کے فروغ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مرکزی کردار کا معترف ہے۔ یہ بات پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایس سی او کے پانچویں مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہی۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ چنگ گاﺅ بنگ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک چین، قزاقستان ، روس، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اورمبصر ارکان پاکستان، بھارت ، ایران اور افغانستان کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق خطہ کے ممالک نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان نے 2005ءسے ایس سی او کے تمام اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کی ہے اور وہ تنظیم کی مکمل رکنیت کا ہر لحاظ سے اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو مستحکم، خودمختار اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے ۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024