پنجگور: باسی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 76 افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پنجگور میں باسی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 76افراد کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ شادی کی ایک تقریب میں باسی اور غیر معیاری لڈو کھانے سے ایک ہی خاندان کے 76 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا متاثرہ افراد میں بچے بھی شامل تھے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ، چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ اطلاع ملتے ہی فورآ ہسپتال کا دورہ کرکے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے حالات پر قابو پالیا متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا عوامی شکایت پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مظہر بلوچ اور اے ایس آئی افتخار بلوچ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بیکری پر چھاپہ مار کر باسی اور غیر معیاری اشیاءپر کارروائی کی۔ بیکری مالک کو حفظاں صحت کے اصول اپنانے کی ہدایت کردی۔
a