مکتب سکول میں مستحق اور نادار طلباء کیلئے کمپیوٹر کورس کا انعقاد
لاہور (پ ر) رائیونڈ روڈ پر واقع مکتب سکول میں مستحق اور نادار طلباء کے لئے سکول ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان چودھری کی زیر نگرانی کمپیوٹر کی تعلیم کا خصوصی اور مفت اہتمام کیا گیا، جس سے رائیونڈ روڈ سے ملحقہ گائوں کے غریب طلباء مستفید ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نامور گائیناکالوجسٹ اور سوشل ورکر ڈاکٹر زاہدہ خواجہ نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو سند اور سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔