مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے آج وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات ہوں گی
لاہور( خبر نگار) مسلم لیگ(ن) لاہور کی جانب سے لاہور بھر میں آج وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعائیہ تقریبات ہوں گی،مرکزی تقریب آج31مئی بروز منگل دوپہر ایک بجے ظہر کی نماز کے بعد ہوگی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے مرکزی صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کے علاوہ لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور چیئر مین و کارکن شرکت کریں گے۔ علماء کرام سے بھی درخواست کی گئی ہے۔ کہ وہ مساجد میں نمازوں کے بعد وزیر اعظم کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔