وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں: مقصود گجر
لاہور (پ ر) صدر مسلم لیگ ن پی پی 157اور یونین کونسل 151کے چیئرمین مقصود گجر نے کہا کہ ہم وزیراعظم محمد نوازشریف کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کیلئے دل سے دعاگو ہیں۔ پوری قوم کی دعائیں نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم بہت جلد وطن واپس آئیں گے اور ملک ان کی شاندار قیادت میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ضرور ایشین ٹائیگر بنے گا۔