پوری قوم کی دعائیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں: شیخ انوار الحق
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدرو سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے عظیم راہنماہیںپوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ قوم کی دعائوں سے وزیر اعظم محمد نواز شریف جلد وطن واپس آکر ملک و قوم کی قیادت اور خدمت جاری رکھیں گے۔