ڈاکٹر یاسمین راشد کی شکریہ مہم، گارڈن ٹاﺅن آفس میں کارکنان سے ملاقات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد شکریہ مہم کے سلسلے میں رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کے گارڈن ٹاﺅن آفس میں کارکنان سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کارکنوں نے یوسی 61 پرانی انارکلی میں انتھک محنت کی عوام نے این اے 120 کے حلقہ کو تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کردیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔