عوام ڈینگی کے خلاف کوششوں میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں: شیخ انوارالحق
لاہور(پ ر ) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے عوام کو حکومت کا بھر پور ساتھ دینا چاہیئے۔ حالیہ موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈینگی سے آگاہی کیلئے حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ان سب باتوں کے ساتھ عوام کو بھی چاہئے کہ اپنے اردگرد کہیں پانی جمع نہ ہونے دیں اورماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔