سیلاب کا بہانہ بناکر بلدیاتی الیکشن کے التوا کی راہ ہموار کی جارہی ہے: وسیم اختر
لاہور (سپیشل رپورٹر) پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے الیکشن کمشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کاشیڈول 28 جولائی کی بجائے 17 اگست کو جاری کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن حکومتی ایماءپر بلدیاتی انتخابات کا التواءچاہتا ہے اور اس کےلئے سیلاب کا بہانہ بناکر راہ ہموار کی جارہی ہے۔ اگر ملک میں بلدیاتی ادارے قائم ہوتے تو آج سیلاب کی تباہ کاریوں سے خود نبرد آزما ہوتے مگر بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اور پیپلزپارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔