گیارہویں جماعت کی کتب کی فراہمی میں تاخیر کے حوالے سے خبر درست نہیں : ترجمان ٹیکسٹ بُک بورڈ
لاہور (پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے ترجمان نے گزشتہ روز گیارہویں جماعت کی کتب کی فراہمی میں تاخیر کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی تمام نصابی کتب مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔