کاہنہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن، کئی کنال زمین واگزار، 5 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا
کاہنہ(نامہ نگار)نشتر ٹاون انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاہنہ میں گرینڈ اپریشن کرتے ہوے 5ٹرک سامان قبضے میں لے کر کئی کنال زمین واگزار کروا لی۔ 11افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ٹاون کے ٹی ایم او علی عباس بخاری، ٹی او آر رانا اشرف عاصم کی سربراہی میں کاہنہ میں قبضہ گروپ کے خلاف بھر پور اپریشن کیا گیا جس میں فیروز پور روڈ، سروس روڈ کو خالی کرایا گیا اور دوکانوں کے آگے بناے گئے تھڑے بھی مسمار کیے گئے اپریشن کے دوران 5ٹرک سامان بھی قبضہ میںلے لیا گیا قبضہ گروپ کے خلاف اپریشن کو عوام نے بھرپور سراہا۔