غزہ: شہید ہونیوالی خاتون کے رحم میں10 منٹ رہنے کے بعد بچی کو کرشماتی طور پر زندہ نکال لیا گیا
غزہ سٹی(آن لائن) غزہ میں ڈاکٹرز نے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو جانے والی خاتون کے بطن سے ایک بچی کی پیدائش کو’’کرشماتی‘‘ قرار دیدیا۔اس بچی کی ماں شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی اور ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے وہ دم توڑ گئی اور معجزاتی طور پر یہ بچی مردہ خاتون کے مادر رحم میں دس منٹ سے بھی زائد عرصہ رہ کر زندہ بچالی گئی۔ ڈاکٹروں نے ہنگامی آپریشن کیا ، بچی کے بچنے کی امید نہیں تھی۔
تاہم وہ کرشماتی طور پر محفوظ رہی۔اس بچی کا نام اپنی ماں کے اوپر ہی شیاما شیخ العید رکھا گیا ہے وہ اس وقت خان یونس کے ایک انکوبیٹر میں رکھی گئی ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر فادی الخروطے کا کہنا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ یہ ایک معجزہ ہے، کیونکہ کسی خاتون کے ہلاک ہونے کے بعد اس کے بطن میں موجود بچے کے بچنے کا امکان پانچ منٹ بعد ختم ہوجاتا ہے۔
غزہ/بچی زندہ