تعلقہ سکرنڈ میں تین نوجوانوں کی تشدد زد نعشیں بر آ مد
نواب شاہ (آن لائن) نواب شاہ میں تین نوجوانوں کی نعشیں ملی ہیں جن کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔ پولیس کے مطابق نعشیں سکرنڈ کے علاقے مگسی مشین سٹاپ سے ملیں جن کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، نعشوں کو تعلقہ ہسپتال سکرنڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ایک نوجوان کی جیب سے ملے موبائل فون نمبر پر رابطے سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کا تعلق مٹیاری سے ہے۔
سکرنڈ / نعشیں برآمد