اسلام آباد دھرنے، فریقین قانون کی پاسداری کریں : امریکہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں جاری احتجاجی دھرنوں کے تناظر میں امریکہ نے فریقین سے قانون کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان جین پساکی نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں دھرنوں کو احتیاط سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہم دونوں فریقوں کو تشدد سے گریز، صبر کا مظاہرہ کرنے اور قانون کی پاسداری کی تلقین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پُرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے جمہوریت کا ایک اہم پہلو ہے۔
امریکہ