پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے اب تقلید کر رہے ہیں : مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملکی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہی ہے ،زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل پہلی ترجیح ہے ،پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے اب تقلید کررہے ہیں ، اقتصادی راہداری سے پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش منڈی بن جائے گا ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں بدل رہے ہیں ،ترکی مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے ۔