3 ستمبر کو بھی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی: شمائلہ رانا
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی آرگنائزر شمائلہ رانا نے کہا ہے کہ دھرنے کی طرح 3 ستمبر کو بھی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کے پاس ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی پاکستان اور پنجاب کی ترقی کیلئے دن ات ایک کئے ہوئے ہیں۔