غیرملکی طلبہ کی ہاﺅس جاب پر پابندی کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے: ڈاکٹر شبیر لہری
لاہور(نیوزرپورٹر)پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر شبیر لہری نے کہا ہے کہ جن طلباءنے بیرون ملک سے اپنی MBBS اور BDS کی گریجویشن مکمل کی ہے اور پاکستان میں پی ایم ڈی سی ، نیشنل ایگزامینیشن سٹیپ 111کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ طلباءPMDCمنظور کردہ کرنے واے عوامی یا نجی ہسپتالوں میں ہاﺅس جاب کرسکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طالب علموں کے لیے ہاﺅس جاب اور انٹرن شپ پر پابندی کے بارے میں سوشل میڈیا اور عوام میں نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس خبر کا پی ایم ڈی سی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔