مولانا ابوتراب کا اغوا افسوسناک ہے: میاں جمیل
لاہور (خبر نگار) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا علی محمد ابوتراب کا اغوا افسوسناک ہے۔ فوری بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محب و طن دینی رہنما¶ں کا پراسرار اغوا لمحہ فکریہ ہے۔ حکمران افراتفری کی فضا ختم کریں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ بلوچستان حکومت مولانا ابوتراب کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے مذہبی اور محب وطن قوتوں کی خدمات کو کبھی بھی نظرانداز نہ کیا جائے۔ میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءاور رہنما¶ں کو متحد ہو کر وطن عزیز کے استحکام اور نظریاتی و جغرافیاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مل کر کردار ادا کرنا چاہئے۔