فیروز والا: سڑکوں اور سرکاری رقبوں پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈوں کا قیام
فیروز والا (نامہ نگار) اربوں روپے مالیت کی سڑکوں اور سرکاری رقبہ پر واقع امامیہ کالونی، پیپلز کالونی، رچنا ٹاﺅن اور کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں غیر قانونی رکشہ اور پارکنگ سٹینڈوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ پولیس اور بلدیہ کے اہلکار منتھلی طے کئے ہوئے ہیں۔ سٹینڈوں کے خلاف ابھی تک کوئی آپریشن نہ کیا گیا ہے۔