جانکی دیوی میٹرینٹی ہسپتال سے منسلک اراضی کے قبضہ کے حوالے لاہور پولیس اور ہسپتال انتطامیہ میں جاری تنازعہ طول پکڑ گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرینٹی ہسپتال سے منسلک اراضی کے قبضہ کے حوالے سے لاہور پولیس اور ہسپتال انتظامیہ میں جاری تنازعہ طول پکڑ گیا چھ روز گزرنے کے باوجود بھی کوئی حل نہ نکلا،البتہ لاہور پولیس نے ہسپتال کے خارجی گیٹ پراپنا کیمپ قائم کر کے نہ صرف ہسپتال کا راستہ بندکردیا بلکہ با وردی جوان بھی تعینات کر دیے گئے ہسپتال سے مریض پہلے ہی گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں ، ہسپتال کا خارجی دروازہ بند ہونے اور پولیس کیمپ نصب ہونے سے ہسپتال میں علاج ومعالج کے لیے کوئی آنے کو تیار نہیںجبکہ ڈاکٹرز، عملہ و ملازمین نہایت خوف و پریشانی میں مبتلاء ہیں۔اپمپلائز یونین ،ہسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور علاقائی رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان معاملات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اسکا مستقل حل نکالیں۔