بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی: مہر بشیر ہیرو خواجہ سعد فرخ
لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین یونین کونسل 218جہانزیب مہر شبیر ہیرو اور وائس چئرمین خواجہ سعد فرخ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی گڈ گورنس اور عوام کی دن رات خدمت کے صلے میں عوام نے پنجاب کے 24 اضلاع میں مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو فتح دی ہے اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔ وہ گزشتہ روز معروف سماجی رہنما اور کوآرڈینیٹر چوہدری حبیب اللہ بھٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالئے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔