ہیومن رائٹس سوسائٹی نے 35 ویں انسانی حقوق کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا
لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے 35 ویں انسانی حقوق ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل اے ایم شکوری نے بتایا کہ پہلا ایوارڈ آرمی پبلک سکول پشاور کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کو دیا گیا۔ دوسراشہید صحافی سلیم شہزاد ، تیسرا ایوارڈ اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب ،چوتھا ایوارڈ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو دیا گیا۔ ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ایس ایم ظفر، جسٹس منیر اے شیخ، ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک، ڈاکٹر مجاہد کامران، بیگم مہناز رفیع، سید عاصم ظفر، پروفیسر ہمایوں احسان، ادیب جاودانی اور دیگر نے شرکت کی۔