گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں یونائیٹڈنیشن وال کا قیام
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لا ہورمیں’’یونائیٹڈ نیشن وال‘‘ کا قیام،شعبہ فائن آرٹس کے طلباء نے دیوار کو امن اور تعلیم کے پیغام سے سجایا۔اقوام متحدہ اانفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ویٹوریو کاما روٹا اور سوئس ایجنسی برائے ترقی وتعاون کی سربراہ سٹیفنی بیوری نے یونائیٹڈ نیشن وال کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ علم اور امن کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور اس خصوصی ’’یو این وال‘‘(UN Wall) کا مقصد بھی علم اور امن کا فروغ ہے۔