معاشرے کی تبدیلی کیلئے تعلیم کے شعبہ کو پہلی ترجیح دینا ہوگی : مجیب الرحمن شامی `
لاہور(لیڈی رپورٹر ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تین روزہ کانفرنس کے دوسرے روز’’ تعلیم اور میڈیا کے کردار‘‘ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ معاشرے کی تبدیلی کے لئے تعلیم کے شعبہ کو پہلی ترجیح دینا ہو گی۔بالخصوص اس میں پرائمری تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے جی ڈی پی میں زیادہ سے زیادہ بجٹ تعلیم کیلئے مختص کرنے کی ضرورت ہے ۔