اکستان فریڈم موومنٹ کی گورننگ کونسل کا اجلاس ، مختلف امور پر غور
لاہور( پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین ہارون خواجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اقتصادی صورتحال امریکہ کی جانب سے پاکستان کو جاری کی گئی وارننگ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں تنظیم سازی کے عمل پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل اسے مزید تیز کیا جائے ۔ ہارون خواجہ نے پی ایف ایم کے اقتصادی و معاشی ماہرین کو ہدایت کی کہ وہ بجٹ کے حوالے سے عوامی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے تجاویز تیار کریں ۔ اجلاس میں سید نبیل ہاشمی ، جی ایم لالی ، جواد اسلم ، عظیم اللہ قریشی ، اسد اعجاز ، عبد الغفار خان ، محمد بلال صابر نے شرکت کی ۔