ابو الخیر زبیر کا گروپ ٹوٹ پھوٹ چکا: ترجمان جے یو پی
لاہور(خصوصی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر نے جمعیت علماء پاکستان سے الگ ہو کر جے یو پی (ڈاکٹر زبیر گروپ) بنایا تھا وہ جماعت صرف ایک ماہ کے اندر اندر ٹوٹ چکی ہے اور نام نہاد 6افراد (جماعتوں) کے گروپ کا شیرازہ بکھر چکا ہے جبکہ پیر اعجاز احمد ہاشمی، شاہ محمد اویس نورانی، صاحبزادہ احمد میاں خان، علامہ قاری محمد زوار بہادر اور دیگر رہنما جمعیت علماء پاکستان کے پلیٹ فارم پر نفاذ نظام مصطفیٰ ؐ کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔