سرینگر:مظفرآباد بس سروس ایک ہفتہ کے تعطل کے بعد بحال
سرینگر (اے پی پی) کنڑول لائن کے آرپار مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے درمیان چلنے والی سرینگر۔مظفرآباد بس سروس ایک ہفتہ کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنڑول لائن پر گولہ باری کے باوجود سرینگر۔مظفرآباد بس سروس پیر کو سرینگر سے اوڑی سیکٹر میںکمان پوسٹ روانہ ہوگئی۔ بس پر آزاد کشمیر واپس جانے والے 21مسافر سوا تھے جن میں 13خواتین بھی شامل ہیں۔