عبدالعلیم خان فائونڈیشن کے زیر اہتمام گڑھی شاہو میں فری میڈیکل کیمپ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی پی147کے مرکزی دفتر گڑھی شاہو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کی کثیر تعداد کو ڈاکٹر شکیب اور ان کی ٹیم نے چیک کیا۔ کیمپ کی نگرانی عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل بیریگیڈئیر(ر) خالد بشیر خواجہ نے کی جبکہ کیمپ کے کو آرڈینیٹرز حافظ عامر مغل اور محمد علی تھے ،ڈاکٹر شکیب اور ان کی ٹیم کی جانب سے مریضوں کو لکھ کر دی جانے والی ادویات عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن 2دن بعد مریضوںکو فون کر کے فراہم کرے گی۔