ایل ڈی اے کے معطل کئے جانے والے 9 افسروں و اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید نے ون ونڈو سیل پر شہریوں کی درخواستوں پر عملدرآمد میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مجاز اتھارٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹر) نے معطل کئے گئے ٹائون پلاننگ ون کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹروں سلمان رضا اور طیب علی‘ سٹاف آفیسر محمد امین اور سینئر کلرکوں حفیظ احمد‘ نسیم اقبال‘ سید مہتاب علی اور ظہورالدین کی گزشتہ ایک سال‘ سب انجینئر سروے محمد اعظم جاوید کی تین سال کی سروس ضبط کی ہے جبکہ سب انجینئرز سروے محمد نوید یوسف کی دو سال کیلئے ترقی روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔