چیف جسٹس ہائیکورٹ سری لنکا میں منعقدہ سارک چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے
لاہور (این این آئی) چیف جسٹس لاہو رہائیکوٹ جسٹس سید منصور علی شاہ سری لنکا میں منعقدہ چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے 26اکتوبر کو تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔ صدرمملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی کے قائمقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جسٹس انور الحق 26اکتوبر کو جسٹس محمد یاور علی سے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔