فکر آخرت سے غافل لوگوں نے خود کو دھوکے میں مبتلا کر رکھا ہے: علامہ الیاس قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت اسلامی کے بانی علامہ محمد الیاس قادری نے کہا کہ آخرت کی فکر نہ کرنے والوں نے خود کو بڑے دھوکے میں ڈال رکھا ہے۔ حقوق اللہ‘ حقوق العباد کے حوالے قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق مومن ذمہ دار ہے۔ اس لئے اسے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں جس کے لئے وہ محض اسلام پسند نہ بنے بلکہ اسلام کا پابند بنے تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخرو اور کامیاب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مومن کو قبر میں پیش آنے والے لمحات کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔