جیلوں کا اصلاح کی بجائے عادی مجرمان بنا نے میں اہم کردار ہے
کلرسیداں(نامہ نگار)جیلیں اصلاح کی بجائے عادی مجرمان بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بناہل ڈکیتی کے چارو ں ملزمان گرفتار ،تین ملزمان کی دوستی ڈسٹرکٹ جیل میرپور آزاد کشمیر میں ہوئی تھی دو ملزمان کا تعلق مردان ایک کا ساگری اور ایک کا گائوں بناہل سے ہے ۔بناہل کا ملزم تنویر ڈڈیال آزاد کشمیر میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل میرپور پہنچا جہاں اس کی ملاقا ت ڈکیتی کے الزام میں گرفتار امجد خان سکنہ مردان اور شبیر سکنہ چھجیالہ ساگری سے ہوئی تینوں جیل سے رہا ہوئے تو شبیر نے کھنہ پل پر سبزی کی ریڑھی لگا لی اسی اثناء میں اس کی ملاقات جیل کے دو دوستوں امجد خان اور تنویر سے ہوئی تنویر نے گائوں بناہل میں اپنے ہی ایک رشتے دار کے گھر ڈکیتی کی دعوت دی جس میں مردان کا ایک اور الیکٹریشن وقاص خان بھی شامل ہو گیا ملزمان نے واردات کی اور پانچ لاکھ لے اڑے سب انسپکٹر طارق محمود نے ملزمان کو گرفتار کیا ملزم تنویر سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کر لئے ملزمان کو اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا جہاں پچیس اکتوبر مجسٹریٹ کی موجودگی میں شناخت پریڈ ہو گی ۔