گوجرخان شہر سے تجاوات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ،شاہد صراف
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان شہر سے تجاوات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا شہر کی خوبصورتی اور تعمیرو ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان نے سکھو روڈ پر رکشوں کے اسٹینڈ کوختم کر کے عوام اور تاجروں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جو قابل تعریف ہے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کریں گے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوات مافیا کا مکمل صفایا کریں گے اس حوال سے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ سے با ت ہو گئی ہے پولیس فورس کے ہمراہ شہر میں گرینڈ آپریشن کریں گے شاہد صراف نے مزید کہا کہ شہر میں رکشوں کی آمد سے تاجر طبقہ ٹریفک نام اور عوام کو سخت مشکلا ت کا سامنا تھا ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے بازاروں میں قائم اسٹینڈ کو ختم کیا اس کو سراہتے ہیں اور مکمل تعاون کریںگے اور شہر سے باہر اسٹینڈ قائم کردیں گے اور شہر کے مسائل کے خاتمتہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں وائس چیئرمین اور کونسلروں کی ساری ٹیم ہم سے مل کر شہر کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،