نواز شریف اور چوہدری نثار میں غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے شرمندہ ہونگے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )چوہدری نثار علی خان اور نواز شریف میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے چوہدری نثار علی خان کی تجاویز پر عمل کیا جاتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کی جان کارکنوں کی شان ہیں چوہدری نثار علی خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کا سوچنے والے خود صفر پر آؤٹ ہوں گے چوہدری نثار علی خان سے ذاتی رنجش رکھنے والے اپنے اندر چوہدری نثار جیسے بڑے قائد کی خوبیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ اپنی وزارت کے معاملا ت مخلص ہو کر احسن طریقے سے نبھائے چوہدری نثار علی خان کے اقدامات سے ہمیشہ پارٹی کا گراف بلند ہوا ۔مسلم لیگ ن 2018ء کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی اور بغیر کسی دوسری پارٹی کے اکیلی مضبوط حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ،حلقہ این اے 55کے کوآر ڈینیٹر راجہ یاسر اسلم نے یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب کے دوران کیاراجہ یاسر اسلم نے کہا کہ فیض آباد دھرنا دینے والوں کو عوام کی پریشانی کا بھی خیال کرنا چاہیے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال عوام کی سچے دل سے خدمت کی ہے ۔چوہدری نثار علی خان سمیت تمام لیڈر ان کارکردگی کی بنیاد پر2018کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے مسلم لیگی قائدین کو جیل اور موت سے ڈرانے والے عوامی عدالت میں ناکامی ست دوچار ہوں گے ۔یوتھ ونگ چوہدری نثار علی خان کی الیکشن مہم 2018بھر پور طریقے سے چلائی گی ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کو صدیوں یاد رکھا جائے گا وطن عزیز سے مخلص اور محبت رکھنے والے چوہدری نثار علی خان جیسی جرأت مند قیادت پر فخر کرتے ہیں چوہدری نثار علی خان کا دامن کرپشن سے پاک جبکہ ملک میں ہر طرف کرپشن کا واویلاہے۔