تحریک انصاف اقتدار میں آکرباوقار معاشرے کی شکیل یقینی بنائیگی : غلام سرور خان
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)نوجوان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نئی نسل کامستقبل سنوارنے کیلئے باوقارمعاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں،جس کیلئے ان کی سیاسی جدوجہدعروج پرہے،موجودہ حکمرانوںنے نوجوانوںکودلفریب نعروں کے ذریعے اپنے سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا اوراقتدارمیںآنے کے بعدنوجوانوںکے لیئے مختلف شعبہ جات میںملا زمتو ںکے مواقع فراہم کرنے کی بجائے ملک کےاندرایسے منصوبہ جات شروع کرادیئے،جس کے نتیجہ میںموجودہ حکمران امیرسے امیر تر ہو گئے اوربے روزگاری کی بڑھتی ہوئی لہرکے نتیجہ میںلاہورجیسے شہرمیںتعلیم یافتہ نوجوانوںنے اپنی تعلیمی قابلیت کی ڈ گر یا ں ہا تھو ں میں لیکر بازا روںمیںانہیںبرائے فروخت پیش کیا،اس سے بڑھ کرموجودہ حکمرانوںکیلئے شرم کااورکوئی مقام نہیںہوسکتا،ان خیالات کاا ظہارپی ٹی آئی کے مرکزی سینئرنائب صدرممبرقومی اسمبلی غلام سرورخان نے وحدت کالونی ٹیکسلامیںیوتھ کنونشن کے عنوان سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس اجتماع سے ممبرپنجاب اسمبلی ملک تیمورمسعوداکبر،عمارصدیق خان،تحصیل ٹیکسلاکے صدرملک عظمت محمود ،حاجی ریاض حسین اعوان،راجہ طارق،عثمان گل کے علاوہ یوتھ تنظیموںکے عہدیداران نے بھی خطاب کیا،غلام سرورخان نے کہاکہ تحریک انصاف کاقیام نوجوان کی ہی قربانیوںاورصلاحیتوںکوسامنے رکھتے ہوئے عمل میںلایاگیا اورنوجوانوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے عمران خان کی عملی جدوجہدسب کے سامنے ہے،انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک پرعزم اورملک وقوم کادرد،رکھنے والی عظیم شخصیت ہیں،جنہوںنے انفرادی طورپرشوکت خانم جیسے ہسپتال قائم کیئے اورعالمی سطح پرجدیدٹیکنالوجی کامقابلہ کرنے کیلئے اعلی اداروںکی طرزپرملک کے اندریونیورسٹیاںقائم کیں،جنہیںپوری دنیامیںاپنی خدمات اورمعیارکے حوالے سے مستندحیثیت حاصل ہے، میاںبرادران نے اقتدارحاصل کرکے قومی سرمائے کولوٹا اورغیرضروری منصوبہ جات شروع کرکے عام نوجوانوںکیلئے روزگارکے دروازے بندکردیئے،انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اقتدارمیںآکرتمام شعبہ زندگی میںتعلیم یافتہ نوجوانوںکی صلاحیتوںکوبروئے کارلاکرایک خوشحال اورباوقارمعاشرے کی تشکیل کویقینی بنائے گی،کنونشن کے اختتام پرعلاقہ کی معروف شخصیت حاجی راجہ رب نوازگوجرخانی کی رہائش گاہ پرغلام سرورخان کے اعزازمیںاستقبالیہ دیاگیا،جس میںسردارسیدمحمدعلی شاہ،شاہ رخ حیات صدیق،راجہ محمدرمیز،سردارخیراللہ خٓان سمیت میڈیاء کے دوستوںنے بھی شرکت کی۔