تکفیری سوچ اور خارجیت نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا: سیاسی و دینی رہنما
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان نیاز ی کے زیر اہتمام پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت دوسری انٹر نیشنل حسینی کانفرنس بعنوان تکفیریت اور پاکستان کو درپیش چیلنجزسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا ہے کہ کسی کلمہ گو مسلمان کو کافر کہنے والا خودجہنمی ہے۔ تکفیری سوچ اور خارجیت نے اسلام کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے مقابلے کے لئے اتحاد امت کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔عقید ہ توحید،ختم نبوت اور محبت اہل بیت پر کسی فرقے کی اجارہ داری نہیں،یہ تمام مکاتب فکر کی میراث ہے۔ ایوان اقبال میں مولانا محمد حسین آزاد، علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ محمد امین شہیدی، پیر اعجاز احمد ہاشمی، چودھری منظور احمد، فرید پراچہ، امیرالعظیم، صاحبزادہ حامد رضا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، مولانا حسن رضا قمی، ڈاکٹر امجد حسین، علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی، ضیا اللہ شاہ بخاری ،صاحبزادہ محی الدین محبوب کاظمی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر عثمان نوری،پیر شفاعت رسول، پیر مصطفی اشرف رضوی، میاں جلیل شرقپوری،مولانا منور عباس علوی،پیر اختر رسول قادری،سکینہ مہدوی، سیدہ فائزہ نقوی ،صاحبزادہ احمد عمران،مولانا بشیر معصومی،مفتی سہیل قادری،زوار بخاری،سید علی رضا، ریاض الحسن سلطان،صاحبزادہ ماجد کاظمی،عقیل حیدر شاہ، محمد علی تقی،لخت علی اور دیگر نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے صوفیا کی تعلیمات کو عام کیا جائے، دہشت گردی ، فرقہ واریت اور تکفیریت کا خاتمہ ہوجائے گا۔