قبلہ اول کا دفاع سرخ لکیرکی حیثیت رکھتا ہے: اردنی وزیر اطلاعات
عمان (اے این این) اردنی حکومت نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اول اور وہاں پرموجود تمام اسلامی مقدسات کا دفاع سرخ لکیر کی حیثیت رکھتا ہے جسے اسرائیل کو عبور کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسجد اقصی میں خفیہ کیمرے لگنے سے قبلہ اول محفوظ ہوگا اور اس کیساتھ ساتھ دوارب مسلمانوں کو بھی قبلہ اول کیخلاف ہونے والی اسرائیلی ریشہ دوانیوں سے آگاہی میں مدد ملے گی۔ان خیالا ت کا اظہار اردنی وزیر اطلاعات محمد المومنی نے ایک ٹی وی کو انٹرویو میں کیا ۔ ادھر اسرائیل میں ایتھو پیا کے پناہ گزینوں نے حکومت کے اس منصوبے کیخلاف احتجاج کیا جس کے تحت اسکے رشتہ داروں کو آنے سے روک دیا گیا۔