کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آ گیا : ملک اعجاز
لاہور (پ ر) اتفاق گروپ بورڈ شاہ عالمی کے صدر ملک اعجاز اعوان نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ عوام تبدیلی کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ چودہ بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک میں ظالمانہ ‘ غیر منصفانہ نظام کا خاتمہ کرے گی۔ تبدیلی کا سفر منزل کے قریب تر ہے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری میجر ریٹائرڈ یاسین ‘ بریگیڈئیر (ر) منصور ‘ چودھری محمود‘ رانا نثار‘ شاہد اقبال ‘ سکندر بٹ‘ آصف بٹ ‘ چودھری جاوید‘ عبدالرئوف‘ ابوبکر اور دیگر نے شرکت کی۔