وکلاءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے : منیر بھٹی
لاہور( پ ر) وکلاءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی نے فیروزوالہ بار ممبران سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ منیر حسین بھٹی کے مطابق تقریب میں عبد القیوم بھٹی ، صبور خاں ، عابد ڈیال ، ندیم چوہدری ، شاہد ، عثمان نثار پنوں ، رانا ہدایت ، عارف حسین ، مرزا عبد الخالق ، رانا غلام مصطفےٰ ، رانا گلفام ، شبیر منہاس ، عرفان بھلہ ، اظہر عباس ، شبیر احمد وڑائچ ودیگر وکلاءنے شرکت کی ۔