بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے فری لیگل ایڈ سیل بنایا جائے : ناصر اقبال
لاہور( خصوصی رپورٹ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ اور نائب صدر لاہور مہران اجمل خاں نے کہا کہ ریاست اندرون وبیرون ملک قید بیگناہ پاکستانیوں کی رہائی یقینی بنائے ۔ پاکستان کے سفارتی اہلکار سفید ہاتھی ہیں ۔ لہٰذا ءان سے کام لیا جائے ۔ ریاست ڈاکٹر عافیہ سمیت بیرون ملک قید پاکستانیوں کی آبرمندانہ رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی فری لیگل ایڈ سیل بنائے ۔