الخدمت خواتین ٹرسٹ کی طرف سے ہیلتھ سنٹر کیلئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ نے مٹھی تھرپارکر میں زیر تعمیر ہیلتھ سنٹر کے لئے 15 لاکھ روپے کاعطیہ دے دیا چیک چیئرپرسن شہناز اقبال نے ڈائریکٹر راشد قریشی کے سپرد کیا-اس موقع پر الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں ۔