متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں: ملک اسلم
لاہور (خصوصی رپورٹر) متاثرین سیلاب کی فوری بحالی کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) اندرون شہر کے رہنما ملک محمد اسلم نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے شبانہ روز کوششوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا قائدین بھی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر تعمیر وطن کیلئے میاں برادران کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو جلد ریلیف مل جائے گا۔