دی ایجوکیٹرز کے زیراہتمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کیلئے تقریب پذیرائی
لاہور (پ ر) معروف تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز کے زیراہتمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ میٹرک امتحانات کے پارٹ ون اور ٹو میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ فیڈرل بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی زہرا نواز کو مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلام آباد بیس ٹیکنالوجی عمران رحمان نے شیلڈ دی۔ ان کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز شاہد سعید، ریجنل ہیڈ ندیم بٹ اور جی ایم سیلز اینڈ مینجمنٹ ایاز علی خان بھی موجود تھے۔