زندگی عوامی خدمت کیلئے وقف کر دی ہے،جہانگیر خانزادہ
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )صوبائی وزیر امو رنوجوان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے زندگی وقف کر دی ہے شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں جنہوں نے چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کی ہمارے مخالفین کو ہمارے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہو رہے چھچھ پنجاب کی واحد تحصیل ہے جس میں کارپٹ سڑکیں ،سکولوں میں کمپیوٹر لیب کی فراہمی ،سوئی گیس ،بجلی اور دیگر عوامی مسائل حل ہوئے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جس طرح ملک کو بحرانوں سے نکالا 2018ء میں عوام انہیں بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے چھچھ کی ترقی میں ہمارے خاندان کا نمایاں کردار ہے عوام کو پہلے مایوس کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے چھچھ کے عوام پر کوئی ظلم زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے نواحی گائوں جلالیہ میں 1کروڑ 80لاکھ کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعد عوامی بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام خان واثق خان ،چیئرمین یاسر خان ،وائس چیئر مین ملک اصغر ،سابق ناظم جاوید خان ودیگر نے کیا تھا تقریب سے چیئرمین یاسرخان ،ملک انصار ،جاوید خان نے بھی خطاب کیا جہانگیر خانزادہ نے کہاکہ جلالیہ سمیت چھچھ بھر میں تعمیر وترقی کے سفر شروع ہو چکے ہیں شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے چھچھ میں سکولوں ،کالجز اور ہسپتالوں کے قیام پر خصوصی توجہ دی ان کے مشن کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ۔